سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور: سپریم کورٹ نے انکوائری کمیشن رپورٹ اور وفاقی حکومت کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دے دیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): سپریم کورٹ میں سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور از خود نوٹس پر سماعت، سپریم کورٹ نے انکوائری کمیشن رپورٹ اور وفاقی حکومت کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دے دیا،عدالت کے مطابق انکوائری کمیشن کی رپورٹ اور اس پر وفاق کا جواب پبلک کیا جائے، امان اللہ کنرانی عدالتی معاون مقررکا کہنا تھا کہ حکومت کو کمیشن رپورٹ پر لائن آف ایکشن بنانے کا حکم دیا، ذمہ داران کیخلاف سخت کاروائی کی جائے، عدالت کیس کی سماعت 1 ماہ کیلئے ملتوی کردیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔