پشاورر ہشتنگری چوک میں فوٹو سٹیٹ کی دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور ہشتنگری چوک میں واقع فوٹو سٹیٹ کی دکانوں میں علی الصبح آگ بھڑک اٹھی، مقامی افراد کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر شیردل کی نگرانی میں ریسکیو 1122 کی دو فائر ویکلز، ایک واٹر براؤزر اور فائر فائٹرز ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا، ریسکیو1122 فائر فائٹرز نے آگ کو ان دوکانوں تک ہی محدود رکھا، جس کے باعث آگ بلڈنگ کی مزید دوکانوں اور بالائی منزلوں میں رہائشی کمروں تک نہیں پھیلی اور ایک بڑے نقصان سے بچا لیا گیا، ریسکیو1122 فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ طریقے سے 35 منٹ کے اندر آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا، دوکانداروں کے مطابق آگ کے باعث لاکھوں روپے کا نقصان ہوا، جبکہ ریسکیو1122 فائر فائٹرز کی بروقت امدادی کارروائیوں سے مزید نقصان سے بچا لیا گیا۔