چارسدہ تنگی میں موٹر سائیکل ایکسیڈنٹ کے باعث نہرمیں گرنے والے نوجوان کی نعش نکال دی گئی

ویب ڈیسک (چارسدہ ):موٹر سائیکل پر ایکسیڈنٹ کرنے کے بعد نہر کنال سوات میں ڈوبنے والے تنگی اخترآباد کے 23 سالہ نوجوان مرجان علی کی نعش کو زیم کے مقام پر نہر سے نکال دی گئی ۔۔ نوجوان کل رات کو موٹر سائیکل پر سوار تھا اور تنگی زیارت کلیڈھیرء کلے سٹاپ اوچہ ولہ کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکراکر نہر میں گر کر لاپتہ ہوگیا۔جسکی نعش مقامی رضاکاروں کی مسلسل کوششوں سے آج صبح مذکورہ نہر سے نکال لی گئی