ڈی آئی خان :گھرمیں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ۔ خاتون سمیت 2 بچے جاں بحق

ویب ڈیسک (ڈی آئی خان): ڈی آئی خان چمن چوک کے قریب گھر میں دھماکہ، پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد آگ نے گھر کو لپیٹ میں لے لیا، 55 سالہ خاتون اور 2 بچے جھلسنے سے جاں بحق ہوئے،1 خاتون کی حالت تشویشناک، ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کرلیا، چمن چوک کے قریب گلی میں 1122 کی امدادی کاروائیاں، فائر بریگیڈ اور 1122 کے اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہے، تنگ راستے اور گلیوں کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا پیش آیا، دھماکے اورآگ لگنے کی وجوہات واضح نہیں جائزہ لیا جارہا ہے کی یہ گیس لیکج سے دھماکہ ہوا یا کوئی اور وجہ ہے۔