223681 120442 updates

سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور:اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں انکوائری کمیشن رپورٹ پر جواب جمع کرا دیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): اٹارنی جنرل نے انکوائری کمیشن رپورٹ پر جواب جمع کرا دیا،
اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ذمہ دار افراد کیخلاف ہر ممکن کاروائی کی جارہی ہے،
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل صاحب اوپر سے کاروائی کا آغاز کریں، ذمہ داران کیخلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچ سکیں، جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ کس کی غفلت کیوجہ سے واقعہ ہوا کس نے معلومات نہیں دیں پتا چلانا چاہیے، یہ پوری قوم کا دکھ ہے، امان اللہ کنرانی کا کہنا تھا کہ کورونا میں ریلیف پیکج دیا جاسکتا ہے تو شہدا کے والدین کی بھی مدد ہونی چاہئے، آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کے والدین عدالت میں پیش، والدین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اوپر والوں کو پکڑے نیچے سب ٹھیک ہوجائے گا، ہمارے بچے واپس نہیں آئیں گے مگر ہم چاہتے کہ کسی اور کے بچوں کیساتھ ایسا واقعہ نہ ہو، منصوبہ بندی کیساتھ بچوں کو ایک ہی ہال میں جمع کیا گیا، یہ واقعہ دہشت گردی نہیں بلکہ ٹارگٹ کلنگ تھا، چیف جسٹس نے 16 دسمبر کو پشاور میں دعائیہ تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کرلی، عدالت کے مطابق انکوائری کمیشن کی رپورٹ اور حکومت کے جواب کی کاپی شہدا کے والدین کو فراہم کی جائے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک