supreme court 1

سپریم کورٹ میں الائیڈ بینک کے ملازمین کی پینشن سے متعلق کیس کی سماعت

ویب ڈیسک (اسلام آباد): سپریم کورٹ میں الائیڈ بینک کے ملازمین کی پینشن سے متعلق کیس کی سماعت، چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے ملازمین کی پینشن کے خلاف بینک کی نظرثانی درخواست خارج کردی، ملازمین کا موقف بینک پرآنے ملازمین کو نئے فارمولے کے تحت پینشن اور مراعات سے محروم نہیں کرسکتا،
وکیل ملازمین کا کہنا تھا کہ ملازمین کو پینشن انکی آخری تنخواہ کے مطابق دی جانی چاہیے، حکومت نے نئی پینشن پالیسی جاری جس کے مطابق پینشن دی جا رہی ہے، وکیل الائیڈ بینک
عدالت کے مطابق جب نیا قانون آتا ہے تو پرانا غیر موثر ہو جاتا ہے، سپریم کورٹ کے پہلے فیصلے میں کسی قانونی سقم کی نشاندہی کی جائے، نظرثانی کے مرحلے میں میرٹ پر بات نہیں ہو سکتی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بینک کی نظرثانی درخواست خارج کردی۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی: موٹر سائیکل حادثے میں زخمی 2نوجوان دم توڑ گئے