download 137

مشیر برائے توانائی کا رانولیا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کوہستان کا اچانک دورہ

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور میں رانولیا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 17 میگاواٹ لوئر کوہستان میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا، وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے توانائی حمایت اللہ خان کا رانولیا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کوہستان کا اچانک دورہ، وزیراعلی کے مشیر برائے توانائی حمایت اللہ خان کا کہنا تھا کہ منصوبے کے ڈیزائن، آپریشن اور کنیکٹیوٹی میں بہت سارے تکنیکی مسائل ہیں، منصوبہ سترہ کے بجائے صرف تین میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے، ٹھیکدار، کنسلٹنٹ، آپریشن اینڈ مینٹیننس کنٹریکٹر سمیت جو بھی ضابطگی میں ملوث ہوگا سخت ایکشن لیا جائے گا، زمہ داروں کے تعین کے لئے انکوائری چیف ایگزیکٹو آفیسر پیڈو کو سپرد سنکوائری رپورٹ دو ماہ میں پیش کرنے کی ہدایت دی، صوبائی حکومت زمہ داروں کے خلاف ہر صورت سخت کارروائی کریگی، کارکردگی اور معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کی جائیگی جو صوبائی حکومت کا منشور ہے، رانولیا کوہستان آنے کا بنیادی مقصد منصوبے کی صورت حال کا جائزہ لینے تھا، منصوبہ چار ارب روپے کی لاگت سے 2011 میں شروع کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ انتخابات، فیصل جاوید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض