pm iMRANSC judiciary 92news 1

وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب میں ایک بار پھر کشمیرکا مسئلہ اٹھائیں گے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے آن لائن خطاب کریں گے، دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے اسلام آباد میں اپنی ہفتہ واربریفنگ میں کہا کہ وزیراعظم اپنے خطاب میں مختلف علاقائی اوربین الاقوامی امو پرپاکستان کانکتہ نظرپیش کریں گے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ایک مرتبہ پھرجموں وکشمیرکامسئلہ اٹھائیں گے، وزیراعظم اپنے تفصیلی خطاب میں کورونا وائرس سے نمٹنے میں پاکستان کی کامیابی ،ترقی پذیرممالک کے لئے قرضوں میں سہولت کے اقدام اوراسلام کے خلاف نفرت پھیلانے کے حوالے سے آگاہ کریں گے، ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارتی حکومت نے جودھپورمیں گیارہ پاکستانی ہندوئوں کے قتل کے بارے میں ابھی تک ضروری معلومات کا تبادلہ نہیں کیا اوربھارت پر پھر زور دیاہے کہ وہ معاملے کی فوری اورشفاف تحقیقات کرکے اس کے نتائج سے پاکستان کو آگاہ کرے، ترجمان زاہدحفیظ چوہدری نے گلگت بلتستان میں اصلاحات کے بارے میں بھارتی ذرائع ابلاغ میں من گھڑت خبر کے حوالے سے کہا کہ علاقے کے لوگوں کے دیرینہ مطالبے اوربھارت کی جانب سے 5 اگست 2019ء کے غیرقانونی یک طرفہ اقدامات کے تناظر میں گلگت بلتستان میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، ترجمان نے کہا کہ جہاں تک کنٹرول لائن کے بارے میں بھارتی ذرائع ابلاغ کی افسانوی خبر کا تعلق ہے، پاکستان کا موقف اس پر واضح اور غیرمتزلزل ہے، انہوں نے کہا کہ تنازعہ جموں وکشمیر کا حتمی حل کشمیریوں کی امنگوں میں مضمر ہے، جس کا وعدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں بھی کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل علاقائی جنگ کے لیے تیار نہیں، یٹزہک برک