9862759381570357105

چارسدہ کیلئے میڈیکل کالج کے قیام سمیت بڑے پراجیکٹ پر عنقریب کام شروع کیا جائیگا،صوبائی وزیر قانون

ویب ڈیسک (چارسد)صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور سلطان محمد خان کا پبلک ڈے کے موقع پر عوامی مسائل سن کر ان کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔علاقے کے بڑی تعدادمیں لوگوں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے صوبائی وزیر سلطان محمدخان کے رہائش گاہ رجڑ چارسدہ پر آئے۔سلطان محمد خان نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ ان کے ووٹوں سے منتخب ہوا ہے اور ان کے مسائل کا حل ان کا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع چارسدہ کیلئے میگا پراجیکٹ میڈیکل کالج کا قیام،چارسدہ ماڈل سکول کا قیام ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ میں جدید طرز کے یونٹ کا قیام سمیت بڑے بڑے پراجیکٹ پر عنقریب کام شر وع کیا جائے گا۔رشکئی اکنامک زون میں چارسدہ کے نوجوان کو روزگار دلائیں گے۔اپوزیشن پانچ سال تک انتظار کریں۔اپوزیشن نے اپنے دو ر حکومت میں عوام کو ان کے بنیادی مسائل سے محروم رکھے تھے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں بھی میٹرک امتحانات شروع، سیکرٹری پشاور بورڈ کے سرپرائز راونڈ