تین اضلاع بشمول پشاور کے سکولوں سے مزید 9 افراد میں کورونا تصدیق

ویب ڈیسک(پشاور): خیبرپختونخوا میں14 کے نجی اور تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے جاری ٹیسٹنگ عمل میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران تین اضلاع کے تین سکولوں میں مزید9 نئے مثبت کیس رپورٹ کردئیے گئے ہیں جس کے بعد نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس سے متاثرہ سٹاف کے افراد کی تعداد111ہوگئی ہے جبکہ مزید1239 افراد سے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کےلئے نمونے حاصل کرلئے گئے۔ ہیںاس سلسلے میں محکمہ صحت سے جاری رپورٹ کے مطابق اب تک 14ضلعوں کے نجی اور سرکاری سکولوں میں13 ہزار765 افراد سے کوروناوائرس کی تشخیص کیلئے نمونے لئے گئے ہیں جن میں سے 111 افراد میں وائرس کی تصدیق اور 9 ہزار893 افراد کے نتائج مثبت موصول ہوئے ہیں جبکہ3 ہزار761 افراد کے ٹیسٹ نتائج ابھی آنا باقی ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران جن تین اضلاع میں مزید نئے کیس رپورٹ کئے گئے ہیں اس میں سوات کے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ون بنڑ مینگورہ میں6افراد، گورنمنٹ ہائی سکول بشیر آباد پشاور میں2افراد جبکہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول رانولیہ کوہستان لوئر سے ایک فرد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک سے زیادہ کیس آنے پرتمام سکول جبکہ ایک کیس آنے پر متعلقہ کلاس رومز کو پانچ روز کیلئے تعلیمی سرگرمیوں کے سلسلے میں بند کرکے متاثرہ سٹاف کو گھروں پر آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔ سکولوں میں جراثیم کش سپرے کا عمل شروع کردیا گیا ہے جبکہ متاثرہ افراد کے ساتھ روابط میں آنے والے افراد کو ٹیسٹ کرانے کیلئے بھی ضلعی انتظامیہ کی مدد سے رپیڈ رسپانس ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا ہے ۔