خیبر پختونخوا حکومت نے گزشتہ 5 سالوں میں سیلاب سے بچاو کے منصوبوں کی رپورٹ جاری کردی

ویب ڈیسک (پشاور): رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں ، جنگلات کے رقبے میں کمی اور شہری آبادی میں اضافہ کے پیش نظر سے سیلاب سے بچاو کے مختلف منصوبے شروع کئے گئے ہیں ۔

گزشتہ 5 سال کے دوران سیلاب سے بچاو کے منصوبوں پر 15024ملین روپے سے زائد خرچ کئے ہیں۔

منصوبوں میں فلڈ پروٹیکشن وال کی تعمیر اور نکاس اب کے پراجیکٹس شامل ہیں، کنال روڈز کی بحالی اور سیلاب سے بچاو کے دیگر اقدامات کے منصوبے بھی شامل ہیں ۔

یہ منصوبے سیلاب کی زد میں آنیوالے اضلاع میں مکمل کئے گئے ہیں ۔پشاور،نوشہرہ اور چارسدہ سمیت صوبے کے بالائی علاقوں میں ان منصوبوں پر توجہ دی گئی