مولانا فضل الرحمان کا نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

ویب ڈیسک (اسلام اباد): ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک پر تبادلہ خیال ہوا ، اے پی سی کے بعد کی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک کے ایکشن پلان پر بھی مشاورت کی گئی ، اپوزیشن کے نئے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی سربراہی پر بھی مشاورت ہوئی ، اسمبلیوں سے استعفوں کے لئے کمیٹی کے قیام پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔