مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی کا اہم مشاورتی اجلاس

ویب ڈیسک (اسلام اباد):۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اے پی سی کے فیصلوں کے بعد اپوزیشن کی تحریک کے ایکشن پلان پر مشاورت کی گئی ، اجلاس میں شیخ رشید احمد کے اپوزیشن کے خلاف بیانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں جے یو آئی کے خلاف نیب کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ، مولانا نے پارٹی رہنماؤں کو بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ مولانا نے اجلاس کو نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطے کے بارے میں آگاہ کیا۔

اجلاس میں اکرم درانی، مولانا عبالغفور حیدری اور دیگر اہم رہنماء شریک ہوئے ، اجلاس میں جے یو پی کے سربراہ مولانا اویس نورانی کی بھی خصوصی شرکت ہوئی ۔