وزیراعظم اور صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں تمام اضلاع میں پناہ گاہوں کے قیام کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک: پی ایم آر یو رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اور صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں تمام اضلاع میں پناہ گاہوں کے قیام کا سلسلہ جاری ہے۔
چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز خیبرپختونخوا نے کہا کہ پناہ گاہوں کے قیام کا مقصد غرباء اور مسافروں کو رات گزارنے کیلئے چھت کی فراہمی اور قیام و طعام کا بندوبست کرنا ہے۔ پناہ گاہوں میں آنے والے مہمانوں کا خاص خیال رکھا جائے، ان کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آئیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں قائم 59 پناہ گاہوں میں 432 افراد کیلئے قیام و طعام کا بندوبست کیا گیا۔ ٹوٹل 265 مرد و خواتین نے ان پناہ گاہوں میں رات گزاری۔66 افراد کو ناشتہ، 75 افراد کو دوپہر کا کھانا اور 291 افراد کو رات کا کھانا فراہم کیا گیا۔ 38 دنوں میں صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں قائم پناہ گاہوں میں اب تک 12 ہزار 697 افراد کی مہمانوازی کی گئی ہے۔ ان پناہ گاہوں میں ٹوٹل 8ہزار 155 مرد و خواتین جس میں 8ہزار 90 مرد اور 76 خواتین شامل ہے نے رات کو قیام کیا ہے۔ پناہ گاہوں میں 2ہزار 610 افراد کو ناشتہ فراہم کیا گیا ہے۔ 2 ہزار 755 افراد کو دوپہر کا کھانا فراہم کیا گیا ہے۔ 7 ہزار 339 افراد کو رات کا کھانا فراہم کیا گیا ہے۔ اسی طرح کل 12ہزار 697 افراد کی مہمانوازی کی گئی ہے۔