پشاور سٹی پولیس نے دو جعلی پولیس اہلکار گرفتار کرلئے

ویب ڈیسک (پشاور): سٹی پولیس نےدو جعلی پولیس اہلکار گرفتار کرلئے، دونوں ملزمان پولیس وردی میں ملبوس تھے۔ ملزمان کے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ، جعلی کارڈز برآمد۔ ملزمان کے قبضے سے پراڈو گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، کارروائی کے دوران ملزمان کے ڈرائیور کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ ملزمان سے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کارروائی تھانہ شاہ قبول کے ڈی ایس پی گوہر خان نے کی ہے۔