پشاور سٹی پولیس کی اہم کارروائی

ویب ڈیسک (پشاور): ڈی ایس پی گوہر خان کے مطابق پشاور سٹی پولیس نے اج اہم کارروائی کی جس میں دو جعلی پولیس اہلکار گرفتار کر لئے گئے ، دونوں ملزمان پولیس وردی میں ملبوس تھے ، ملزمان کے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ، جعلی کارڈز برآمد کر لئے گئے ، ملزمان کے قبضے سے پراڈو گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، کارروائی کے دوران ملزمان کے ڈرائیور کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ، ملزمان سے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ، کارروائی تھانہ شاہ قبول پولیس نے کی ہے