پشاور یونیورسٹی طلبہ کے خلاف ایف آئی آر درج

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور یونیورسٹی کے طلبہ کو احتجاج مہنگا پڑگیا۔ یونیورسٹی روڈ بند کرنے پر 6 طلبہ کے خلاف تھانہ تہکال میں مقدمہ درج عثمان، جمشید وزیر، سلیمان مروت ، حسنین ، بلال اور ارباب وقاص پر ایف آئی آر درج۔ طلبہ نے مین یونیورسٹی روڈ کو ہرقسم ٹریفک کیلئے بند کرکے عوام کو تکلیف دی ہے ، ایف آئی آر۔ 21 ستمبر کو پختون سٹوڈنٹس فیدریشن نے جامعہ پشاورانتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ طلبہ ہاسٹلز اور یونیورسٹی مکمل کھولنے اور فیسیں معاف کرنے کا مطالبہ کررہےتھے۔