ڈی آئی خان کے وشوکنگفو کے کھلاڑی عرفان محسود نے انڈیا کے کپل کمار کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

ویب ڈیسک (ڈی آئی خان): ڈی آئی خان کے وشوکنگفو کے کھلاڑی عرفان محسود نے انڈیا کے کپل کمار کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

انڈیا کے کپل کمار نے 100 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 44 سکواٹس(squats) کئے تھے۔ عرفان محسود نے 100 پاونڈ وزن کے ساتھ 51 سکواٹس کر کے ریکارڈ توڑ دیا۔

عرفان محسود کو گینیز ورلڈ ریکارڈ سے ای میل بھی موصول ہوئی۔ اس طرح عرفان محسود کے ٹوٹل 35 گینیز ورلڈ ریکارڈ ہوگئے۔ عرفان محسود نے ابھی تک انڈیا کے 11 ورلڈ ریکارڈ توڑے ہیں۔ عرفان محسود امریکہ، برطانیہ، اٹلی، فلیپائن،عراق، انڈیا کے کئی ریکارڈ توڑ چکا ہے۔