Shah mahmood qureshi e1553443424648

بھارت اپنی مخاصمانہ پالیسیوں کے باعث خطے کے امن سے کھیل رہاہے۔وزیرخارجہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بیگناہ کشمیریوں کے خلاف مظالم کوبے نقاب کرنے پروزیراعظم عمران خان کوسراہا ہے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کے آن لائن خطاب کے حوالے سے ایک بیان میں وزیرخارجہ نے کہا کہ عمران خان نے عالمی برادری کو جموں وکشمیرمیں بھارت کے یک طرفہ اقدامات، مواصلات کی بندش، بے گناہ شہریوں کے خلاف چھرے والی بندوقوں کا استعمال، کالے قوانین کانفاذ، سکونتی قوانین میں ترامیم کرکے علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اوربھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں میں عالمی قوانین اورجنیوا کنونشن کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے بھارت کی طرف سے من گھڑت الزامات پرمبنی کسی بھی کارروائی پراپنے خدشات کا اظہارکرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت اپنی مخاصمانہ پالیسیوں کے باعث خطے کے امن سے کھیل رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان، سماعت آج ہوگی