ik 1

حضرت محمدﷺکی ذات اقدس رہتی دنیا تک انسانوں کیلئے رول ماڈل ہے ۔ وزیراعظم

ویب ڈسک (اسلام اباد) : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حضرت محمدﷺکی ذات اقدس رہتی دنیا تک انسانوں کیلئے حتمی نمونہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قرآن کی آیت شیئر کرتے ہوئے پیغام میں کہا کہ حضرت محمدﷺکی ذات اقدس رہتی دنیا تک انسانوں کیلئے حتمی نمونہ ہے۔

گذشتہ روز وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں سیشن سے خطاب میں مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی جارہی ہے، بھارتی حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگربھارت کی فسطائی حکومت نے پاکستان کیخلاف کوئی جارحیت کی تو قوم بھرپور جواب دے گی۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت :قومی جرگہ کے رکن ادریس خان کی گاڑی پر فائرنگ
مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع، اپوزیشن جماعتوں کا شور شرابہ

وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت، عوام حق خودرادیت کیلئے کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی حمایت کرتی ہے، بھارت یو این قراردادوں، کشمیریوں کی خواہش کے مطابق تنازع کے حل پر متفق ہو اور فوجی محاصرے، انسانی حقوق کی دیگر پابندیوں کو فوری ختم کرے۔