Capture 3

کورونا وائرس کے ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر ہائر سیکنڈری سکول بلاک، ڈی سی منصور ارشد

ویب ڈیسک(ہنگو):ڈی سی منصور ارشد نے کہا کہ ہنگو کورونا وائرس کے ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر ہائر سیکنڈری سکول بلاک ابراہیم زئی ہائر سیکنڈری سکول بلاک دوآبہ ہائی سکول نمبر2ہنگو کی دہم بی کلاس سیل کر دئیے گئے۔ ابراہیم زئی ہائر سیکنڈری سکول بلاک میں ایک استاد پرنسپل اور تین طلباء کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2ہنگو کے دہم بی کلاس میں ایک طالب علم کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ دوآبہ ہائر سیکنڈری سکول بلاک میں تین طلباء کے کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں۔ کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد ابراہیم زئی ہائر سیکنڈری بلاک دوآبہ ہائر سیکنڈری بلاک نمبر2 سکول ہنگو کے دہم بی کلا س کو سیل کر دئیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کرم:کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 4مزدور جاں بحق