انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں داخلوں کیلئے ایٹا انٹری ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا

ویب ڈیسک (پشاور): انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں داخلوں کیلئے ایٹا انٹری ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا، ٹیسٹ بیک وقت پشاور، ایبٹ آباد، سوات، ملاکنڈ، مردان، کوہاٹ اورڈی آئی خان سینٹرز میں شروع، ٹیسٹ 9 بجے شروع ہوگا اور دورانیہ 3 گھنٹے ہوگا، انٹری ٹیسٹ میں 7 ہزارسے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں، 6 ہزار 544 طلباء اور 482 طالبات شامل، پشاور سنٹر میں 176 طالبات سمیت 2319 امیدوار ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں، سوات میں 509، ایبٹ آباد میں 1327 امیدوار ٹیسٹ میں شریک۔ ڈی آئی خان میں 652، مردان 1045، کوہاٹ 711 اور ملاکنڈ میں 463 امیدوار ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ ٹیسٹ سنٹر کے آس پاس سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، سنٹرمیں طلبہ کیلئے پنکھوں اور ٹھنڈے پانی کا بھی بندوبست کیا گیا ہے، معاون برائے اعلی تعلیم کامران بنگش بھی جائزہ لینے کے لئے یونیورسٹی پہنچ گئے۔