Asad 6

تمباکوکوفصل کادرجہ دینے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔ سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر

ویب ڈیسک (صوابی):سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ تمباکوکوفصل کادرجہ دینے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے، کاشتکاروں کے خواہش کے عین مطابق ٹوبیکو بورڈمیں تبدیلی لائیں گے، انہوں نے کہاکہ ذراعت وطن عزیزکی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، پاکستان کاروشن مستقبل اورعوام کی فلاح وبہبودذراعت ہی سے وابستہ ہیں، ترقیافتہ ممالک آئے روزذراعت میں نئے نئے تجربات کررہے ہیں مگرہماری سابقہ حکومتوں نے ذراعت کوتوجہ نہیں دی جس کے باعث ذراعت اورکسان سمیت عام عوام بھی متاثر ہوگئے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے کنڈہ ضلع صوابی میں ایک پروقارکسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کی، اس موقع پروفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک وتحقیق سیدفخرامام،قومی اسمبلی کی سپیشل کمیٹی برائے ذرعی مصنوعات کے ممبران،صوبائی وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی سمیت تمبا کو کاشتکاروں کے نمائندگان بھی موجودتھے۔
اس موقع پرسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کنڈہ میرہ،ضلع صوابی کیلئے سوئی گیس فراہمی کابھی اعلان کردیا۔ انہوں نے تمباکوریٹ250 روپے فی کلومطالبے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہاکہ 300 سے کم کرکے10 فیصدتک ٹیکس لیکر آئے ہیں جس کی بدولت کاشتکاروں کوخاطرخواہ ریلیف ملاہے، انہوں نے کہا کہ تمبا کوپرکاسٹ آف پروکشن زیادہ ہے، انشاء اللہ وفاقی وزارت ذراعت اورٹوبیکوبورڈکیساتھ یہ معاملہ اٹھاؤں گااوروہی ریٹ ہوگاکوجوتمباکوکے کاشتکارچاہتے ہیں،ان کاشتکاروں کافلاح وبہبود اورریلیف دینامیرامطمع نظرہے۔
سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرکا مزید کہنا تھا کہ ضلع صوابی کے عوام کاسارادارومدارتمباکوسے وابستہ ہے،اگرتمباکو کے کاشتکاروں کوریلیف ملے گا توان کے زندگی تمام معاملات احسن طریقے سے حل ہوں گے تاہم تمباکوکے حوالے سے کاشتکاروں کادیرینہ مطالبہ پوراکرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت ذراعت کی ترقی کیلئے تمام وسائل وموثر پیمانے بروئے کارلارہی ہے، موجودہ حکومت میں پسماندہ طبقے کواوپرلانے کیلئے بھرپوراقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مردان میں فریقین کے درمیان فائرنگ،ایک شخص جاں بحق،5زخمی