خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 87 کورونا نئے کیسز رپورٹ ہوئے

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 87 کورونا نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 37 ہزار 704 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا، خیبر پختونخوا میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد صرف 1259 ہے، صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 20 افراد صحت یاب ہوگئے، صوبے میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد 35 ہزار 951 ہوگئی۔