سیاحت کا فروغ ہر دورمیں ناگزیررہاہے۔ وزیر اعلی محمود خان

ویب ڈیسک(پشاور):وزیر اعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ سیاحت کا فروغ ہر دور میں ناگز یر رہاہے کیونکہ یہ سماجی، ثقافتی اور اقتصادی حالات پر براہ راست اثر اندا ز ہوتی ہے، صوبائی حکومت سیاحت کو بطور صنعت ترقی دینے کے لیے کوشاں ہے، پاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جو ایڈونچر ٹورازم، قدرتی خوبصورتی، مذہبی سیاحت اور تاریخی مقامات سے مالامال ہیں، خیبر پختونخواکا ہرضلع اپنی مِثال آپ ہے جہاں ہر قسم کا لینڈ اسکیپ ملتا ہے، ہزارہ اور ملا کنڈ ڈویژن کے متعدد سیاحتی مقامات مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں،حکومت صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، سیاحت کے حوالے سے پالیسیوں میں اصلاحات اور نئے سیاحتی مراکزمتعارف کرانا اہمیت کے حامل ہیں، سیاحتی صنعت سے وابستہ لوگوں کے ذرائع آمدن میں اضافہ کرنااور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سیاحت نہ صرف انٹر ٹینمنٹ کا ذریعہ ہے بلکہ ثقافتی وسماجی روابط کے استحکام اور معیشت و روزگار کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔