معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلی تعلیم کا ایٹا ٹیسٹ سنٹر کا دورہ

ویب ڈیسک(پشاور):انجینیئرنگ یونیورسٹیوں میں نئے تعلیمی سال کیلئے داخلہ ٹیسٹ کامیابی سے منعقد ہوا، کامران بنگش کے کہنے کے مطابق ٹیسٹ کے نتائج جلد سے جلد اعلان کرنے کیلئے کمپیوٹرائز نظام رائج ہے، تمام سنٹرز میں طلبا کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئی، انٹری ٹیسٹ پشاور سمیت، ایبٹ آباد، سوات، ملاکنڈ، مردان، کوہاٹ اور ڈی آئی خان کے سنٹرز میں منعقد ہوا، میڈیکل یونیورسٹیوں اور کالجوں میں بھی ٹیسٹ کی تیاریاں مکمل ہیں، میڈیکل کیلئے انٹری ٹیسٹ اکتوبر میں منعقد کیا جائے گا۔