وزیراعظم نے قانون سازی کے معاملات کونمٹانے کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل دی

وزیراعظم عمران خان نے قانون سازی کے معاملات کونمٹانے کے لئے ایک کابینہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔

قانون اور انصاف کے وزیرفروغ نسیم اس کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جو اس امر کاجائزہ لے گی کہ کیا نئی قانون سازی یاموجودہ قوانین میں ترامیم آئینی تقاضوں کے مطابق ہیں ،وہ کسی موجودہ قانون سے متصادم تونہیں ہیں اورپارلیمنٹ کے دائرہ اختیارمیں شامل ہے۔
کمیٹی تمام قوانین کاجائزہ لینے کے بعداس بارے میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔