وقت نے ثابت کیا ہے کہ کورونا وبا سےمتعلق حزب اختلاف کے الزامات اور تحفظات غلط تھے، وزیراطلاعات

اطلاعات و نشریات کے وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے صحت یاب ہونے، ملازمتوں کی فراہمی اور کاروبار کی بحالی کے حوالے سے حکومت کی پالیسیوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

  ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اصل  پہچان مشکل حالات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔

 وزیر اطلاعات نے کہا کہ وقت نے ثابت کیا ہے کہ کورونا وبا سےمتعلق حزب اختلاف کے الزامات اور تحفظات غلط تھے۔