ہم اب اس ملک کو مزید تماشا نہیں بننے دیںگے۔ نواز شریف

ویب ڈسک (لندن) : سابق وزیرآعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے کنارے کھڑا کر دیا ، ہم اب اس ملک کو مزید تماشا نہیں بننے دیںگے ، مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا، اب ہم اس ملک کو مزید تماشا نہیں بننے دیں گے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں 3 بار منتخب ہونے والے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے مجھے سزا دیتے دیتے اس ملک کو ڈبو دیا ہے۔ تاہم اب اس ملک کو مزید تماشا نہیں بننے دیںگے۔

نواز شریف نے مزید لکھا کہ یہ ہے حقیقت اس احتساب کی، جس کے ذریعے آپ کے 3 بار منتخب وزیراعظم کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، سزائیں دلوائیں گئیں اور اشتہاری قرار دیا گیا۔

اپنے ٹويٹ ميں سابق وزیراعظم نے سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت صدیقی کی ایک متنازعہ ویڈیو بھی شئير کی، جس میں وہ مختلف اداروں پر الزام لگا رہے ہیں، جب کہ ویڈیو میں دیگر کلپس بھی شامل ہیں