Fawad Chaudhry 1 1280x720 1

فیصل آباد میں میڈیکل آلات بنانےکیلئے انڈسٹریل زون بنا رہے ہیں- فواد چودھری

ویب ڈسک (اسلام اباد) :سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں میڈیکل آلات بنانے کیلئے انڈسٹریل زون قائم کررہے ہیں جس سے ملک کو بہت فائدہ ہو گا،

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل کوجواب، فوجی تنصیبات پر گائیڈڈ میزائل سے حملہ

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پرپیغام میں کہا  کہ فیصل آباد میں میڈیکل انڈسٹریل زون کے قیام سے ایک اعشاریہ چار ارب ڈالر کے میڈیکل آلات کی درآمدات میں کمی آئےگی ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل سے معاہدے کیخلاف احتجاج:گوگل نے 28ملازمین کو نکال دیا

انہوں نے کہا کہ ڈائلسزمشینیں، ہارٹ اسٹنٹ، ایکسرے مشینیں اور کینولاز پاکستان میں بنائےجائیں گے، وفاقی وزیرکا مزید کہنا تھا کہ اگلا میڈیکل انڈسٹریل زون سیالکوٹ میں قائم کیاجائے گا ۔