pic 1574517202 1

پی ٹی آئی کی حکومت کا ہر گزرتا دن عوام کیلئے عذاب ہے

ویب ڈیسک (صوابی): عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے صوابی میں اے این پی رہنما حاجی محمد شعیب شہید کی چوتھی برسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پی ٹی آئی کی حکومت کا ہر گزرتا دن عوام کیلئے عذاب ہے، موجودہ حکومت عوام کی دشمن ہے، دوائیوں کی قیمتوں میں 262 فیصد اضافہ عوام سے دشمنی کا ثبوت ہے۔ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری روز بروز بڑھتی چلی جارہی ہے۔ عمران خان کو لانے والوں کو عوام کبھی معاف نہیں کرے گی۔ اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ ملک میں نئے شفاف، آزادانہ اور بغیر کسی مداخلت کے انتخابات ملکی مسائل کا واحد حل ہے۔احتساب کے نام پر اس ملک میں ڈرامہ چل رہا ہے، بی آر ٹی کرپشن کا کوئی احتساب نہیں ہورہا۔ عوام کے 100 ارب سے زائد رقم ایسے منصوبے پر خرچ کئے گئے جو آج بند پڑا ہے۔ ملک میں احتساب تب مانیں گے جب جج، جرنیل، جرنلسٹ کا بھی ہوگا۔ احتساب کا آغاز ہم سے کریں، صرف اپوزیشن جماعتوں کا احتساب سیاسی انتقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے خلاف سازشیں جاری ہیں، اے این پی ان سازشوں کے خلاف کھڑی رہے گی۔ بجلی، گیس خیبرپختونخوا میں پیدا ہورہی ہیں لیکن یہاں کے عوام کو نہیں دی جارہی ہے۔عوامی نیشنل پارٹی عوامی حقوق کی جنگ لڑتی رہی ہے اور لڑتی رہے گی۔ اٹھارہویں آئینی ترمیم چھوٹے صوبوں کے حقوق کی ضمانت ہے، کوئی بھی حملہ دراصل پاکستان کی سلامتی پر حملہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سوات میں بارشیں،ندیوں اور دریائے سوات میں پانی کا بہاؤبڑھ گیا