90250309 673498310061566 543758635088478208 o

ڈی جی زراعت و دیگر افسران نے ایم پی اے وڈیڈک چئیرمین نصیراللہ وزیر کی قیادت میں جنوبی وزیرستان وانا کا ایک روزہ دورہ کیا

ویب ڈیسک (جنوبی وزیرستان): ڈی جی زراعت خیبرپختونخوا یٰسین ودیگر افسران نے ایم پی اے و ڈیڈک چئیرمین نصیراللہ وزیر کی قیادت میں جنوبی وزیرستان وانا کا ایک روزہ دورہ کیا، پرا ئم منسٹر ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کے حوالے سے احمدزائی وزیر قبائل کے ساتھ گرینڈ جرگہ کیا، قبائلی عمائدین اور سیاسی رہنماؤں نے ڈیجی زراعت ودیگر افسران کو زراعت کے بارے میں در پیش مسائل سے آگاہ کیا، ڈی جی زراعت یٰسین ودیگر افسران نے ایم پی اے وڈیڈک چئیرمین نصیراللہ وزیر کے ہمراہ ایگری پارک کا تفصیلی دورہ کیا، ایم پی اے وڈیڈک چئیرمین نصیراللہ وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے ناانصافی نہیں ہوگی، ہرکام میرٹ پر کیا جائے گا ضرورت کی بنیاد پر زراعت کے حوالے سے درپیش مسائل کو جلد ازجلد حل کئےجائیں گے، زبانی باتیں نہیں بلکہ عملی کام کر کے دیکھاؤں گا، وزیراعظم عمران خان کی ہمیں ہدایت ہیں کہ جلد از جلد جنوبی وزیرستان وانا میں زراعت کے حوالے سے کاشتکاروں کو درپیش مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جائیں، زراعت کے مختلف شعبوں میں ضم اضلاع سمیت پورے خیبر پختونخواہ میں 5 سال کے دوران 95 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ مختلف فیزیبل مقامات پر سولرٹیوب ویلزنصب کرنے پروٹیکشن والزبنانے، واٹر چینلزکےعلاوہ چیک ڈیمزبھی تعمیر کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان سرحد ی گزرگاہ انگوراڈہ گیٹ پیدل آمدورفت کے لئے کھل گیا