5 191

گورنمنٹ ہائی سکول میرگام بالا کی تعمیر میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال پرایکشن

ویب ڈیسک: گورنمنٹ ہائی سکول میرگام بالا کی تعمیر میں غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے والی خبر پر ایکشن تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لئے افسران کا زیر تعمیر سکول کا دورہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پارسااور دیگر افسران کی موجودگی میں غیر معیاری میٹریل سے بنائے گئے پیلرز اور دیواریں گرا دی گئی، سیمنٹ کی بچت کے لئے ٹھیکیدار کی جانب سے پیلرز میں پتھر اور مٹی ڈالا گیا تھا، زیر تعمیر سکول کی دیواروں میں غیر معیاری اینٹ کا بھی استعمال کیا گیا تھا، ڈیڈک چیئرمین ملک لیاقت کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کاموں میں ناقص میٹریل کا استعمال کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے، عوام کے پیسے میں خرد برد یا کرپشن کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں، ٹھیکیداروں کوبلیک لسٹ کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، ختم بخاری شریف کی علمی و روحانی محفل کا انعقاد