ایٹا نے انجینئرنگ انٹری ٹیسٹ 2020 کے نتائج کا اعلان کردیاگیا

ویب ڈیسک (پشاور)ایٹا نے انجینئرنگ انٹری ٹیسٹ 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ،ایبٹ اباد بورڈ کی طالبہ اریبہ اختر 577 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ،ایبٹ اباد بورڈ ہی کے محمد نے 546 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی ،پشاور بورڈ کے منظور آمین کی 530مارکس کے ساتھ تیسری پوزیشن آفاق احمد حسن کی چوتھی اورامجد علی کی پانچویں پوزیشن ۔ٹاپ ٹین پوزیشن ہولڈرز میں مدراراللہ ،محمدادریس ، محمد طیب اعجاز، احسن احمد اور محمدشہزاد شامل ٹیسٹ میں 5816 طلبہ و طالبات شریک ہوئے ۔ٹیسٹ میں 2862طلبہ 100 مارکس بھی نہ لے سکے ۔1800 طلبہ 100 اور 199 کے درمیان نمبرز لے سکے ۔705 طلبہ 200 اور 299 کے درمیان اور 334 طلبہ 300 سے 399 کے درمیان مارکس لے سکے ۔108 امیدوار 400سے 499 کے درمیان اور 7 طلبہ 500 سے 599 کے درمیان مارکس لے سکے کوئی بھی طالبعلم 600 کا ہندسہ عبور نہیں کر سکا۔