جنوبی وزیر ستان میں نامعلوم بھتہ خوروں اور فورسز کے مابین جھڑپ،1کپٹن شہید

ویب ڈیسک (جنوبی وزیر ستان )تحصیل تیارزہ علاقہ شیروانگء میں نامعلوم بھتہ خوروں اور فورسز کے مابین جھڑپ ہوئے ، جسکے نتیجے میں کپٹن عبداللہ شہیدہو گئے . ذرائع کے مطابق بھتہ خور مقامی شخص سے 6لاکھ روپے بھتہ مانگنے آئے تھے ،فورسز کو اطلاع ملی تو مقامی شخص کی مددکیلئے جیسے ہی پہنچی بھتہ خوروں نے فائرنگ شروع کردی،کپٹن عبداللہ کا تعلق کوہاٹ سے بتایا جاتاہے۔