عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پریس سیکرٹری کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا

ویب ڈیسک (چمن): عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پریس سیکرٹری اسد خان اچکزئی کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔مغوی ایم پی اے اصغر خان اچکزئی کا چچازاد بھائی اور ایڈووکیٹ امجد خان کا بھائی ہے ۔مغوی اسد خان اچکزئی کی بازیابی کیلئے انکے اہل خانہ نے تمام اہل وطن سے اس ظلم جبر کے خلاف بازیابی کیلئے آواز اٹھانے کی اپیل کی۔