نواز شریف جس کو چاہیں گے، ذمہ داریاں دیں گے اور نواز شریف ہی لیڈ کریں گے- مریم نواز

ویب ڈیسک (پشاور): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز ںے کہا کہ شہباز شریف کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے اپنے بھائی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ انہوں ںے توقع ظاہر کی کہ عدالتوں سے ہمیں انصاف ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز، شہباز اور ہم سب ایک ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ قیادت نواز شریف کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومت اے پی سی کی تحریک سے خوفزدہ ہے۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی کی جارہی ہے۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ عمران خان خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں کہ استعفے دیں تو الیکشن کرادیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ استعفے دے دیے تو الیکشن کرانا اتنا آسان نہیں ہو گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بہت کوششیں ہوئیں مگر ن لیگ کو نہیں توڑ سکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز اور شہباز سمیت ہم سب ایک ہیں۔