وزیراعظم دورہ باجوڑ کے موقع پر بجلی گریڈ سٹیشن کا افتتاح کریں گے

ویب ڈیسک (باجوڑ): وزیراعظم عمران خان آج باجوڑ کا دورہ کریں گے، وزیراعظم عمران خان کے دورہ باجوڑ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے، وزیراعظم کے دورہ باجوڑ کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ، باجوڑ کا مرکزی تجارتی مرکز خار کو سیکیورٹی خدشات کے بناء پر بند کردیا گیا تھا، میڈیاں پر چلنے اور عوامی تنقید کے بناء پر تجارتی مرکز خار کے کھولنے کے دوبارہ احکامات جاری کیے، وزیراعظم عمران خان دورہ باجوڑ کے موقع پر ممد گٹ ٹو منڈہ سڑک کی تعمیر اور بجلی گریڈ سٹیشن کا افتتاح کریں گے، زرائع کے مطابق وزیراعظم باجوڑ کے لئے گیس، برنگ ٹنل اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کریں گے، وزیراعظم کے دورہ باجوڑ کے موقع پر مقامی میڈیا کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے۔