وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر آج پشاورکا دورہ کریںگے

ویب ڈیسک (پشاور ) وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر آج پشاور آئیںگے ،دورہ کے موقع پر گورنر ہائوس میں خصوصی اجلاس کی صدارت کرینگے، وزراکی کارکردگی اور بی آر ٹی بندش سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے ،پشاور آنے سے قبل وزیراعظم باجوڑ جائے گئے،وزیراعظم عمران خان کے دورہ باجوڑ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ،باجوڑ کا مرکزی تجارتی مرکز خار کو سیکیورٹی خدشات کے بنا پر بند کردیا گیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان دورہ باجوڑ کے موقع پر ممد گٹ ٹو منڈہ سڑک کی تعمیر اور بجلی گریڈ سٹیشن کا افتتاح کریں گے۔ زرائع کے مطابق وزیراعظم باجوڑ کے لئے گیس ،برنگ ٹنل اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کریں گے۔