یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کی نااہلی برقرار،بی اےاردو پیپر آوٹ

ویب ڈیسک (بنوں )یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کی نااہلی برقرار،بی اے اردو کا پیپر پھر واٹس ایپ گروپوں کے زریعے آوٹ ہوگیا۔وی سی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کل امتحانی عملے کو ہالوں میں موبائل فون لانے پر پابندی عائد کی تھی ۔یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ایکٹنگ وائس چانسلر امتحانی ہالوں میں موبائل فون کا استعمال روکنے میں ناکام رہے ،والدین کا کہنا ہے کہ گورنر شاہ فرمان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کریں_