Asfandyar Wali Khan

موجودہ حکومت احتساب نہیں سیاسی انتقام پر اتر آئی ہے-اسفندیار ولی خان

ویب ڈیسک(پشاور): اسفندیار ولی خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت احتساب نہیں سیاسی انتقام پر اتر آئی ہے،اپوزیشن رہنماؤں کو ایک ایک کرکے نشانہ بنایا جارہا ہے، موجودہ سیلیکٹڈ حکومت اپوزیشن کو نیب کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، ہم بلاتفریق احتساب کی حمایت کرتے ہیں لیکن سلیکٹیڈ حکمرانوں کا سلیکٹڈ احتساب کسی طور پر قابل قبول نہیں، حکومتی اراکین کے خلاف ثبوت آنے کے باوجود بھی کاروائی نہیں کی جارہی ہے، چینی مافیا کا سرغنہ اور کپتان کا دوست لندن میں بیٹھا ہے، نہ نیب حرکت میں آرہی ہے اور نہ عدالت، خیبر پختونخوامیں کرپشن کا بازار گرم ہے لیکن پوچھنے والا کوئی نہيں ہے، بی آر ٹی بلین ٹری سونامی اور مالم جبہ سکینڈل میں کیوں گرفتاریاں نہیں ہو رہی ہیں، کپتان اور ان کے حواری سیاسی نابالغ اور سمجھ بوجھ سے عاری ہیں، چند دنوں کے مہمان حکمران اتنا کچھ کرےجتنا کل وہ خود سہہ سکیں، اسفندیار ولی خان کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل۔

مزید پڑھیں:  جمرود، ایم این اے حاجی اقبال آفریدی کو قومی اسمبلی میں داخل ہونے سے رک دیا گیا