download 1 54

صوبے کے بڑے سرکاری ہسپتال کے او پی ڈی میں سہولیات ناپید

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں او پی ڈی دھوپ،حبس ،رش اور انتظار کا مرکز بن گئی ،شہری نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال او پی ڈی کی حالت زار کی ویڈیو وائرل کردی ۔ سب سے بڑے سرکاری ہسپتال کے او پی ڈی انتظامات کورونا ایس او پیز کے یکسر مخالف،پرچی لینے والوں کی طویل قطاریں،لوگ گرمی دھوپ سے نڈھال ہو گئے ۔ مریض کا کہنا تھا کہ صبح سے لائن میں کھڑے ہیں جبکہ او پی ڈی کی پرچیاں نہیں مل رہی ،ہسپتال کے اسامائی گیٹ پر مریض پرچی لینے کے لیے خوار ہونے لگے ۔کرونا ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ۔.ہسپتال ترجمان محمد عاصم کا کہنا تھا کہ پیر والے دن ہزاروں لوگ او پی ڈی کا رخ کرتے ہیں۔ ایسے میں اگر سوشل ڈسٹنسگ کرینگے تو یہ قطار قلعہ بالہ حصار سے حاجی کیمپ تک جائیگی, انہوں نے کہا کہ روزانہ 5 ہزار کے قریب لوگ او پی ڈی میں آتے ہیں, گزشتہ جمعہ 3 سو سے زائد مریض داخل کیے گئے, او پی ڈی کا وقت 4 بجے تک کا ہے, لوگ صبح ہی جمع ہوجاتے ہیں, شہریوں کو اپنا خیال خود بھی رکھنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، شادی کی تقریب میں فائرنگ، 6 افراد جاں بحق