bodies 16

لکی مروت میں کل رات کو کھیتوں سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد

ویب ڈیسک (لکی مروت): لکی مروت میں طوروال ھاتھی خان لنگر خیل سے رات گئے نعش برآمد ہوئی، پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، مقتول کی شناخت میرزعلی خان ولد اجمل سکنہ عیسک خیل کے نام سے ہوئی ہے، دوسری نعش آج صبح گاؤں زنگی خیل کے کھیتوں سے ملی ہے، زنگی خیل کے قریب کھیتوں سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی، نامعلوم شخص کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، نعش کے ساتھ گاڑی کے ٹائروں کے نشانات بھی موجود ہیں، نعش کی شناخت عبدالسلام کے نام سے ہوئی ہے، عبدالسلام کا تعلق محلہ خوائیداد خیل لکی شہر سے ہے، نعش کو پوسماٹم کیلئے سٹی ہسپتال منتقل کیا جائے گا، مقتول عبدالسلام ٹیکسی ڈرائیور تھا، ایس ایچ او سید آیاز خان کا کہنا تھا کہ مقتول ٹیکسی ڈرائیورکی گاڑی پرانی میلہ منڈی مویشیاں لکی مروت سے برآمد ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، شہر اور مضافات میں ہلکی بارش، فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ