Screen Shot 2020 09 28 at 5.00.08 PM

لیڈی ریڈنگ ہسپتال:سرکاری ہسپتال کا معیار دیکھ کر بہت خوشی ہوئی

ویب ڈیسک (پشاور): لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے سرجیکل اور الائیڈ سروسز بلاک کی افتتاحی تقریب.وزیراعظم عمران خان کا تقریب سے خطاب

ان کا کہنا تھا کہ نئے بلاک کی تعمیر پر انتظامیہ کو مبارک باد دیتا ہوں.سرکاری ہسپتال کا معیار دیکھ کر بہت خوشی ہوئی.جس ادارے میں سزا اور جزا کا نظام نہیں ہوتا کبھی کامیاب نہیں ہوتا.جزا اور سزا کا نظام محنت کی ترغیب دلاتا ہے.چین نے میرٹ کی بنیاد پر ساری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے.

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ایران کا دہشت گرد تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

میرٹ کے بغیر دنیا کا کوئی بھی سسٹم نہیں چل سکتا.ایک وقت تھا جب پاکستان کی میڈیکل ڈگری دنیا میں مانی جاتی تھی.ہسپتالوں کی بہتری کے لیے اصلاحات پر کام جاری ہے.شوکت خانم ہسپتال اور نمل یونیورسٹی جیسے اداروں کی مثال نہیں ملتی.لیڈی ریڈنگ ہسپتال دیگر صوبوں کے لئے ایک مثال ہے.

مزید پڑھیں:  فلسطینی پرچم گرانے پر دھماکہ، اسرائیلی شہری زخمی