LLL

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ۔ 566 نئے کیسز سامنے آئے ہیں

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کا 9 مریض جاں بحق ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک میں 566 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8353 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 96 ہزار 22 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 3 لاکھ 10 ہزار 841 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں1 لاکھ 36 ہزار 17 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 99219 خیبرپختونخوا میں 37701 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 16470 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 3681 ، بلوچستان میں 15092 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 2661 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6466 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، سندھ میں کورونا کے 2492 ، پنجاب میں 2231 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1259، اسلام آباد میں 181 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں کورونا کے 87 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 71 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 28887 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 681 مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 80 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 34 لاکھ 49 ہزار 541 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ