AKSJDHF

وزیراعظم آج ایل آر ایچ میں میڈیکل اینڈ الائیڈ بلاک کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم آج ایل آر ایچ میں میڈیکل اینڈ الائیڈ بلاک کا با قاعدہ افتتاح کریں گے
ویب ڈیسک (پشاور): وزیراعظم عمران خان آج ایل آر ایچ میں بنائے گئے نئے میڈیکل اینڈ الائیڈ بلاک کا با قاعدہ افتتاح کریں گے، 5 منزلہ بلاک 500 بیڈز پر مشتمل ہے، جس میں 25 جدید آپریشن تھیٹرز اور 20 آئی سی بیڈز بھی ہیں، مزکورہ بلڈنگ کے لئے اربوں روپے کی جدید مشینری اور آلات خریدے گئے ہیں، جس سے علاج معالجے کے معیار میں اضافہ ہوا ہے، مزکورہ بلڈنگ میں سرجیکل، آرتھوپیڈکس، واسکولر، کارڈیالوجی، پلمونالوجی اور یورالوجی وغیرہ کے وارڈز شفٹ کئے گئے ہیں، ترجمان محمد عاصم کا کہنا تھا کہ جس میں داخل مریضوں کو جدید سہولیات مہیاء کی گئی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  اقتدار کے نشے میں‌دھت مودی کی انتخابی مہم، تمام قواعد بالائَے طاق رکھ دیئے