n00886252 b

وزیراعظم کا دورہ پشاور۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم پی اے نگہت اورکزئی کا ردعمل

ویب ڈیسک(پشاور): وزیراعظم کا دورہ پشاور، پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم پی اے نگہت اورکزئی کا ردعمل، نگہت اورکزئی کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی آنیاں جانیاں صرف دکھاوا ہیں، عمران نیازی نے ہمیشہ دوسروں کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگائیں, خود کبھی کچھ نہیں کیا، عمران نیازی نے لیڈی ریڈنگ میں جس بلڈنگ کا افتتاح کیا وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر صحت ظاہر شاہ کا منصوبہ ہے، پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں لوگوں کی صحت بنانے کے لیے کام کیا ہے، موجودہ حکومت وہی صحت بگاڑنے پر کارفرما ہے، جان بچانے والی 90 سے زائد ادویات کی قیمتیں 200 فیصد سے زائد بڑھا کر چلے ہیں ہسپتال میں بلڈنگ کا افتتاح کرنے، کوئی شرم ، کوئی حیاء ہوتی ہے، عمران اینڈ کمپنی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر ساتھ گردن بھی مروڑ دی ہے۔
نگہت اورکزئی کا مزید کہنا تھا کہ جنہیں یہ چور کہتے ہیں انکی بسیں آج بھی لاہور میں عوام کو سہولت دے رہی ہیں، ایمانداروں کی بی آر ٹی کو آگ سے ہی فرست نہیں ملتی، بی آر ٹی میں اچھے خاصے کک بیگز لیے گئے ہیں، 2 سالوں میں انہوں صرف قرضہ کی تو لیا ہے جو قرضہ لینے پر خودکشی کو ترجیح دیتے تھے، عمران نیازی کو آج وقت ملا باجوڑ اور قبائل کو یاد کرنے کا, انتہائی افسوس ہے، میرا ایک ہی نعرہ ہے، دور دفا ہو نیازی، گو نیازی، گو نیازی۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کی اگلی قسط کی رواں ماہ کے آخر تک منظوری کا امکان