download 4 8

کامران بنگش کا ینگ جرنلسٹس وفد کے ہمراہ وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی سے ملاقات

ویب ڈیسک (پشاور): معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کا ینگ جرنلسٹس وفد کے ہمراہ وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی سے ملاقات کی، ملاقات میں پشاور پریس کلب کے ینگ ممبرز نے بھی شرکت کی، معاون اطلاعات کامران بنگش کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں، نوجوان صحافی سینئر صحافیوں سے کام کرنا سیکھیں، نوجوان صحافی مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھے، رہائشی پلاٹ سب صحافیوں کا حق ہے، ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ پروانشل ہاوسنگ اتھارٹی کے نئے سکیمز میں صحافیوں کے لئے 2 فیصد کوٹہ مختص ہوگا، جلوزئی ہاوسنگ سکیم میں صحافیوں کے لئے 2 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے، جلوزئی ہاوسنگ سکیم میں صحافیوں کو پلاٹ دینے کا معاملہ اتھارٹی میں اٹھایا جائیگا، شہریوں کو بغیر کسی نفع نقصان کے چھت کی سہولت فراہم کررہے ہیں، حق حقدار تک پہنچانا پاکستان تحریک انصاف حکومت کا ایجنڈا ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو اجازت لے کر ڈیوٹی سٹیشن چھوڑنے کی ہدایات