متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں پرائمر ی سکولوں میں کل سے کلاسز کا آغاز ہوگا-وزیر تعلیم شفقت محمود

ویب ڈیسک:وزیر تعلیم شفقت محمود اور معاون خصوصی فیصل سلطان کی این سی او سی میں میڈیا بریفنگ۔

ان کا کہنا تھا کہ متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ پرائمر ی سکولوں میں کل سے کلاسز کا آغاز ہوگا۔۔فیصلہ سازی میں تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ والدین کو یقین دلاتے ہیں کہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔حفاظتی تدابیر پر عمل نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی ہو گی.