مردان میں گھرمیں آگ لگنے سے ماں اور بیٹی جاں بحق

مردان میں ایک گھر میں آگ لگنے سے ماں اور بیٹی جاں بحق
ویب ڈیسک (مردان): مردان میں معیار روڈ پرگھر کے اندر آگ لگنے سے ماں اور بیٹی جاں بحق ہوئی، ریسکیو1122 کی فائر وہیکلز اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو 1122 کے مطابق فائرفائیٹرز نے کمرے کے اندر لگی آگ بجھانے کے بعد 2 جھلس جانے والی لاشوں کو نکال لیا، جاں بحق ہونے والی ماں اور بیٹی ہیں، دونوں لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔